وحدت نیوز(پشاور)المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کی جانب سے مختلف اضلاع کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔ اس موقع کوہاٹ میں سینی ٹائزر کی 600 بوتلیں بنائی گئی جو گھر گھر تقسیم کی گئی جبکہ ضرورت مند خاندانوں کے لئے راشن کا بھی انتظام کیاگیا۔
ضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی طرف سے کئی خاندانوں کے لئے راشن کا انتظام کیا اوراس موقع پر 500 ماسک اور 100 سینی ٹائزربوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین ڈی ایی خان نے زائرین کو اپنے علاقوں میں روانہ ہوتے وقت الوداع بھی کیا۔
المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع بنوں کی جانب سے کرونا وائرس آگاہی مہم کئی دن سے جاری ہے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما برادر نوروز اور ضلعی کابینہ نے عوام میں سینکڑوں ماسک اور سینی ٹائزر کی بوتلیں تقیسم کیں۔ پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین نے قومی مرکزی کمیٹی کے ساتھ تمام گاؤ ں میں اگاہی مہم چلائی جوکہ جاری ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) کرونا وائرس سے ملک بھر میں ہنگامی حالات ہیں ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گن پوائنٹ پر اپنی من پسند سکیموں کو منظور کروانے کیلئے دفاتر کو اوپن کرکے میٹنگز کروارہا ہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری پلاننگ فرمائشی پروگرامز سے باز آجائیں ورنہ حالات کی پرواہ کئے بغیر عوام کو سڑکوں پر لایا جائیگا۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے اہل علاقہ بدترین ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں اور معاشرے کا ہرشخص پریشان ہے تمام سرکاری محکموں کے عملے کوچھٹی پر بھیجا گیا ہے صرف ان محکموں کو چھٹی نہیں جن کا اس بحران میں رول ہے۔ایسے حالات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گن پوائنٹ پر ڈی ڈبلیو پی DWP کا اجلاس بلاکر اپنے من پسند سکیموں کو پاس کروانا چاہتا ہے جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ریاست کا ملازم ہے نہ کہ وزیر اعلیٰ کا،وہ ان غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کرے ۔جب تک ملک اس وباء کے بحران سے نہیں نکل آتا تب تک ادارے اپنی تمام تر توانائیاں اس بحران سے نکلنے کیلئے استعمال میں لائیں۔
وحدت نیوز(کوہاٹ) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی سپرے کیا گیا اور عوام میں سینٹیلائزر تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور زیارات میں جراثیم کش سپرے کئے گئے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء قاسم علی، ضلعی رہنماء سید اسماعیل، قاصد علی اور وجاہت حسین موجود تھے۔ علاوہ ازیں عوام میں 600 بوتلیں سینیاٹائرز بھی تقسیم کئے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(کھرمنگ) دنیابھرمیں پھیلی ھوئی وبائی بیماری ( کروناوائریس )سے بچاؤ کیلئے حفظان صحت کے ماہرین کے بیان کردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرناانتہائی اہم ہے، الحمدللہ اب تک ضلع کھرمنگ میں مقامی سطح پراس وباءسے مکمل پاک ہے لھذااس سے محفوظ رھنے کی تدابیرپرسختی سے عمل کرنابہت ضروری ہے اس اہمیت کےپیش نظرعوام الناس (خصوصاان جگہوں پرجہاں سوشل میڈیاکی سہولت موجود نہیں ہے) کوان احتیاطی تدبیر سے آگاہ کرنےکیلئےمجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی جانب سے اپنی بساط کے مطابق ایک آگاہی مہم شروع کی ھوئی ہے اسی سلسلہ میں آج طورغون جوکہ ایک وسیع آبادی پرمشتمل علاقہ ہےجانے کی توفیق حاصل ھوئی جس میں شریٹینگ، طولولینگ، ستمبور،بٹومپی تھنگ ،شاہین آباد،تھلی ژھندوتک کے مؤمنین تک احتیاطی تدابیراوران پرمکمل عمل کرنے کی اہمیت کےپیغام کوپہنچانے کی کوشش کی اورساتھ ساتھ حسب استطاعت فیس ماسک بھی تقسیم کرنے کی سعادت حاصل ھوئی ۔
احتیاطی تدابیر ۔1۔ہرقسم کی ہجوم اوراجتماعات سے مکمل پرہیز2۔غیرضروری سفراورکسی بھی قسم کی رفت وآمدحتی ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں بھی جانے سے احتیاط۔3۔ہاتھوں کوباربارصابن سے دھونااورصفائی کاخیال رکھانا4۔ماسک کااستعمال اوراس کوبناکرلوگوں میں تقسیم کرنے کی تشویق۔5۔انتظامیہ سے مکمل تعاؤن کی ضرورت واھمیت۔الحمدللہ لوگوں نےجگہ جگہ پر توقع سے بڑھ کرھماری باتوں پرتوجہ دی اوربہت سراہا۔جناب برادرحبیب اللہ صاحب میڈیکل ٹیکنیشن ڈی ایچ اوآفس ضلع کھرمنگ شروع اب تک اس آگاہی مہم میں کلیدی کرداراداکررہے ہیں انہوں نےاس آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پرمریضوں کوچیک اپ اورحسب استطاعت دوائی بھی دیتے آرہے ہیں ۔
وحدت نیوز(ملتان) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (ADMC) ضلع ملتان کا موجودہ حالات ،کرونا وائرس کی وبا اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں اور بچوں کو درپیش آنے والی مشکلات اور بلڈ ڈونرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع بھر میں بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا کی سربراہی میں آج ملتان ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کروائے۔
اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر خود چل کر ریجنل بلڈ سینٹر آئے ہیں اور اپنے خون کے عطیات جمع کروائے ہیں ۔اور انشااللہ بہت جلد اس ضلع کے مختلف مقامات پر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC ) کی جانب سے بلڈ کولیکشن کیمپس کا اجراء کیا جائے گا جس کی ذریعہ موجودہ حالات میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے خون کا عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر عوام کو بھی خون عطیہ کرنے کی درخواست کی تاکہ بلڈ ڈونیشن کی صورت حال کو بہتر بنا کر کسی اور ملکی سانحہ کو پیدا ہونے سے پہلے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں میں راشن اور حفاظتئ ماسک تقسیم کیا۔
انھوں نے قوم کے درد مند مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غربا اور سفید پوش طبقے کا خیال رکھیں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ھیں اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنامشکل ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام میں بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہمارا شرعی و اخلاقی فرض ہے ان کی امداد گھروں تک پہنچائیں نہ کہ تصاویر اتار کر ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنیں۔