وحدت نیوز(پشاور)المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کی جانب سے مختلف اضلاع کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔ اس موقع کوہاٹ میں سینی ٹائزر کی 600 بوتلیں بنائی گئی جو گھر گھر تقسیم کی گئی جبکہ ضرورت مند خاندانوں کے لئے راشن کا بھی انتظام کیاگیا۔
ضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی طرف سے کئی خاندانوں کے لئے راشن کا انتظام کیا اوراس موقع پر 500 ماسک اور 100 سینی ٹائزربوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین ڈی ایی خان نے زائرین کو اپنے علاقوں میں روانہ ہوتے وقت الوداع بھی کیا۔
المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع بنوں کی جانب سے کرونا وائرس آگاہی مہم کئی دن سے جاری ہے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما برادر نوروز اور ضلعی کابینہ نے عوام میں سینکڑوں ماسک اور سینی ٹائزر کی بوتلیں تقیسم کیں۔ پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین نے قومی مرکزی کمیٹی کے ساتھ تمام گاؤ ں میں اگاہی مہم چلائی جوکہ جاری ہے۔