The Latest

lhrcampsوزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی یکم جولائی کو ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کی وجہ سے اپنا احتجاجی ٹینٹ آفس دو دن 30 جون اور یکم جولائی کیلئے موخر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب اپنی دیگر مصروفیات میں دو دن گزاریں گے اور دو جولائی کو دوبارہ احتجاجی ٹینٹ آفس میں کام کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجاً اپنا آفس مینار پاکستان گراؤنڈ میں منتقل کر رکھا ہے اور وہیں پر لوگوں کی شکایات کے لئے کھلی کچہری لگاتے ہیں اور دفتری امور نمٹاتے ہیں۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نےکہا کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس اتحاد امت کیلئے سنگ میل اور دہشتگردوں کے لئے مایوسی کا پیغام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کانفرنس کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کر رہی ہیں اور حساس ادارے دہشتگرد گروہوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام بلاخوف و خطر کانفرنس میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب نے کانفرنس کیلئے اپنا ٹینٹ آفس دو روز کیلئے موخر کیا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔علامہ اسدی نے کہا کہ ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور ملک میں فرقہ واریت اور امریکی مداخلت کے خلاف قرآن و سنت کانفرنس اتحاد امت میں اہم کردار ادا کرئے گی اور اس کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ دور دراز کے علاقوں سے قافلے روانہ بھی ہوچکے ہیں، جو مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کا مشن لے کر نکلی ہے اور ہم امت کو متحد کرکے اسلام و پاکستان دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مینار پاکستان میں ہونے والی یہ کانفرنس ماضی میں عظمت اسلام اور قرآن و سنت کانفرنس کی یاد تازہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں اور پنجاب پولیس خصوصی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے، جب کہ پنجاب حکومت کا تعاون بھی لائق تحسین ہے۔

quettapressconfمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی، بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور سید یوسف آغا نے ایم ڈبلیو ایم ضلع کوئٹہ کے دفتر الحجتہ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی 2012 کو مینار پاکستان میں ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس پاکستان کے غیور اور باشعور عوام میں وحدت امت اور ملک کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کی ناکامی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار اور شدید بحرانوں سے دوچار ہے۔ کراچی جل رہا ہے، بدامنی، دہشتگردی، مسخ شدہ لاشیں، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، کرپشن اور بجلی کے بحران کی وجہ سے پاکستان میں بسنے والے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی سرپرستی میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی استعمار امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تیز تر ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار اور عالمی استعمار کے ناپاک عزائم کی پاکستان کی سرزمین پر تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے اور امت کی وحدت کے خاتمے کیلئے امریکی استعمار، اسرائیلی لابی اور اسلام دشمن قوتیں اپنے ایجنٹوں کو بھرپور طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بے گناہ محب وطن مسلمانوں کو بسوں سے اتار اتار کر قتل، اور مساجد اور جلوسوں سمیت دیگر مقامات پر بم دھماکوں کے ذریعے علما کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا امریکی استعماری قوتوں کی ناپاک سازشوں کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزیاں، فوجی جوانوں کے قتل عام اور ڈرون حملوں کے باوجود ڈھٹائی کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی کا امریکی مطالبہ ہمارے حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اور ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کیلئے بے لوث قربانیاں دی ہیں۔ جبکہ مملکت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے کی جانے والی عالمی بیرونی اور اندرونی سازشوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر ملت جعفریہ پاکستان اپنے آبا و اجداد، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، راجہ صاحب محمود آبادی، محمد علی حبیب، مرزا ابوالحسن اصفہانی و دیگر اکابرین کی محنتوں کی حفاظت کی خاطر میدان میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرنے کیلئے ماضی کی طرح سینہ سپر جدوجہد کرینگے۔ خواہ اس کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان کانفرنس کی تیاریوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر میں علما کرام، عمائدین کو دس ہزار دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔ قرآن و سنت کانفرنس میں ملت جعفریہ اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع، اتحاد بین المسلمین، کرپشن کے خاتمے، مملکت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ، ملک میں فرقہ واریت کی سازشوں کو ناکام بنانے اور بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان جامع روڈ میپ پیش کرے گی۔

nasirjafi3یکم جولائی ملت جعفریہ کی عظمت کا دن ہے، قرآن و سنت کانفرنس پاکستان دشمن قوتوں کے لئے ناامیدی کا دن ہے، یکم جولائی خوف اور ناامیدی کے خیبر کو شکست دینے کا دن ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنماؤں سے قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی اور پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی بھی موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی، امریکی مداخلت، بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، لوڈشیڈنگ اور دیگر ملکی مسائل کے پیش نظر منعقدہ قرآن و سنت کانفرنس میں، ملت جعفریہ ان معاملات کے حل کے لئے اپنا لائحہ عمل پیش کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک کے حکومتی ادارے اور ایجنسیاں بھی ملک کی سلامتی کے لئے کوئی کام نہیں کر رہی ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت اور فرقہ واریت ہماری ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے اگر ہمارے سکیورٹی ادارے اپنی پالیسی کا تعین کرتے ہوئے امریکی مداخلت کو روکنے کے لئے اقدامات کریں تو شاید انکی بچی کچھی عزت کی بحال میں مددگار ثابت ہو، انہون نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس پاکستان کے باشعور شہری کی امیدوں کے پورا ہونے کا دن ہے کہ جب پاکستان کے محب وطن شہری اس وطن کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ میدان میں موجود ہوں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ ہمارا ہر نوجوان اس سرزمین سے امریکی مداخلت اور فرقہ واریت کے خاتمے اور وحدت کے پیغام کے پرچار کے حاضر ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے مینار پاکستان پر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے قرآن و سنت کانفرنس کا اعلان کرکے خوف کے خیبر کو شکست دے دی ہے، یکم جولائی طاغوت کے زرخرید غلاموں کی شکست اور ملت جعفریہ کی عظمت کے اعلان کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی درس گاہ کربلا کو قرار دیا ہے اور اس راہ میں ہمارا معلم شہید عارف حسینی ہے، اسی لئے شہید حسینی کے معنوی فرزند دشمن کا اس وقت تک تعاقب کریں گے کہ جب تک اس کی نابودی کی خبر دنیا میں عام نہ ہو۔

quranconfملت جعفریہ کا ملک گیر اجتماع قرآن و سنت کانفرنس یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں ہوگا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مرزا یوسف حسین، علی اوسط ، مولانا علی انوار، اصغر زیدی نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ، ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور دیگر تمام مسائل کے خلاف جعفریہ کا اجتماع، قرآن و سنت کانفرنس یکم جولائی کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہوگا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں بسنے والی وہ تمام اکائیاں، ملتیں اور محب وطن قوتیں، جنہوں نے مملکت خداداد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، وطن عزیز کے استحکام کی خاطر میدان عمل میں سامنے آئیں۔ ملت جعفریہ پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کے لیے صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی اور مملکت کے عدم استحکام کے خلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، راجہ صاحب محمود آبادی کی محنتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک میں اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک منصوبوں اور عزائم کو شکست سے دوچار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان کانفرنس کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں، سنت کانفرنس میں شرکت کے لیے ملک بھر میں علمائے کرام، عمائدین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں، کانفرنس میں شرکت کے لیے قافلے 29 جون کو روانہ ہوں گے

lhrpressconfملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، کرپشن، ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی، فرقہ واریت اور امریکی مداخلت کے خلاف ملت جعفریہ کی ملک گیر تنظیم مجلس وحدت مسلمین یکم جولائی کو مینار پاکستان کے سائے تلے قرآن و سنت کانفرنس منعقد کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنما شریک ہونگے، جنھیں دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ اظہر حسن، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی اور مظاہر شگری کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد کے لیے اجازت دے دی ہے، پنجاب پولیس بھی بھرپور تعاون کر رہی ہے، لیکن جس طرح اہل تشیع کو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا ہے اس کے پیش نظر خدشات ہیں کہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت اہل تشیع کو مساجد، مذہبی مقامات اور سڑکوں پر نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے، اس لیے ہماری آئی جی پولیس پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ آنے والے قافلوں کی حفاظت کے لیے خصوصی احکامات دیں۔ ایک سوال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے، اس کے ساتھ ملکی استحکام اور دفاع وطن کے لیے تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت کے باعث ملک بدامنی کا شکار ہے اور بیرونی کے ساتھ ساتھ ملک کے خلاف اندرونی سازشیں بھی عروج پر ہیں اور ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک کو خانہ جنگی کا شکار کرنا چاہتے ہیں، قرآن و سنت کانفرنس اتحاد امت میں سنگ میل ثابت ہوگی اور ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم پاکستانی اور سب مسلمان متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ماضی میں بھی استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی بیرونی و اندرونی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔ رہنماں نے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے ابا و اجداد قائد اعظم محمد علی جناح، راجہ صاحب محمود آباد، محمد علی حبیب اور مرزا ابوالحسن اصفہانی اور دیگر کی محنت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماں نے کہا کہ پاکستان ملت تشیع نے بنایا تھا اور اس کی حفاظت بھی ملت تشیع کر رہی ہے، کل جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی آج وہی لوگ پاکستان کو عدم استحکام کرنے کیلئے بھی دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، لیکن ہم دشمن کی تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اس کیلئے اتحاد امت بہت بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان گرانڈ میں قرآن و سنت کا یہ عظیم اجتماع ملک دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے علمائے کرام اور عمائدین کو چھ ہزار سے زائد دعوت نامے دیے گئے ہیں۔رہنماں نے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس میں ملت جعفریہ اس عزم سے شریک ہوگی کہ وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچایا جائے، اس کیلئے ہم اپنا تن من دھن تک قربان کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن کسی بھی قوت امریکہ اسرائیل اور بھارت کو کسی طور یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن عزیز کے امن و امان کو تہہ بالا کریں، قرآن و سنت کانفرنس ملکی تاریخ میں ایک نیا باب روشن کرے گی اور تمام مذاہب کو وحدت کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

prconf26juneمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کے لئے صف اول کا کردار ادا کیا انشاء اللہ ہم یکم جولائی کو لاہور میں منعقد ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ کا اعلان کریں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، راولپنڈی اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین بھی موجود تھے ، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس وقت وطن ِ عزیز پاکستان امعاشی و اقتصادی بحرانوں اور انرونی و بیرونی سازشوں کی لپیٹ میں ہے ، سیاسی عدم استحکام انتہا پر ہے،کراچی جل رہا ہے مہنگائی کا گراف روز بروز بلند سے بلند تر ہو رہا ہے، گرمی کے شدید ترین موسم میں ، توانائی کے بحران نے وطن عزیز کو جہنم بنا رکھا ہے ،امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور ریاستی ادارے خود دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ، عالمی استعمار امریکہ ،اسرائیل اور بھارت وطن عزیز کوغیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، بے گناہ محب وطن مسلمانوں کو بسوں سے اتار اتار کر قتل کیا جا رہا ہے،مساجد میں، اور جلوسوں سمیت دیگر مقامات پر بم دھماکے ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی خلاف ورزی ،ڈرون حملوںاور فوجی جوانوں کے قتل عام کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی کا مطالبہ اور اس ضمن میں حکمرانوں کی کمزور پالیسی لمحہء ِ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ملت جعفریہ ملک کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشو ں کے خلاف ہمیشہ منہ توڑ جواب دیتی رہی۔

آج ایک مرتبہ پھر ملت جعفریہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح(رح)، راجہ صاحب محمود آباد،محمد علی حبیب اور مرزا ابوالحسن اصفہانی کی محنتوں کے ثمر کی حفاظت کیلیے میدان میں اتری ہے او ر انشاء اللہ ملک میں اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ خواہ اس کے لئے اسے کسی بھی قسم کی قربانی ہی کیو ں نہ دینی پڑے، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت،کرپشن سمیت ملک میں امریکی مداخلت کے خلاف بیداری ٔ امت کے عنوان سے 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان قرآن و ایلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد بیداری امت کے اسی سلسلہ و آگے بڑھاتے ہوئے ، فیصل آباد،جھنگ،ملتان،بھکر،جہلم اور ،بلتستان میںکئی اہم مقامات پر جلسے منعقد کئے گئے ہیں اور اب یکم جولائی کو لاہور میں ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘کا تاریخ ساز اجتماع ملک دشمن عناصر کے خلاف واضح پیغام ہو گا پاکستان میں بسنے والی تمام ملتوں ،مذہب اور قوموں کے درمیان وحدت کا عظیم پیغام ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ،کانفرنس میں شرکت کے لئے ملک بھر میں علمائے کرام،عمائدین کو گیارہ ہزار سے زائد دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ملت جعفریہ پاکستان کسی بھی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوت با لخصوص امریکہ،اسرائیل اور بھارت کو وطن عزیز کے خلاف گھنائونی سازشیں کرکے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی اجازے نہیں دے گی ، اس کانفرنس میں ملکی تاریخ کا ایک نیا روشن باب رقم کیا جائے گا انشاء اللہ ملت جعفریہ کا یہ اجتماع ر ملک میں تمام مذاہب اور ملتوں کو وحدت کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ قرآن و سنت کانفرنس میں ملک بھر کے شہروں اور گائوں دیہاتوں سے لاکھوں کی تعداد میں پیروان ِ قرآن و سنت شریک ہوں گے جبکہ پیروانِ قرآن و سنت کے قافلے 29جون کو ملک بھر سے لاہور کی جانب روانہ ہو جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی کانفرنس میں ایران ، سیریا، عراق ، لبنان اور دیگر ممالک بھی مندوبین اور بیداری کی تحریکوں کے قائدین شریک ہوں گے ، ایک سواک کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی سیکورٹی کے حوالے سے تما م انتطامات مکمل مکمل ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔

amin shaheedi2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں قرآن و سنت کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی نے علامہ امین شہیدی کو پنڈال کی تقسیم کار کے ڈیزائن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیج، میڈیا، مرد اور

quranconfمجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کی شورای عالی کے رکن علامہ عابد حسین فائزی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے شیعہ مسلمان یکم جولائی کو قرآن و سنت کانفرس مینار پاکستان لاہور میں حاضر ہو کر اپنی قوت کا اظہار کریں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس کانفرنس کو شہید علامہ عارف حسین الحسینی "رہ" کے دور کے احیاء کا نام دیا۔

abdulkhaliqasadiامامیہ مسجد مغل پورہ لاہور میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نےکہاکہ قرآن و سنت کانفرنس اس بات کا اعلان ہے کہ ہم شہید عارف حسین الحسینی (رح)کی آرزو کو ضرور پورا کریں گے۔ اے قائد مظلوم شہید عارف حسین الحسینی (رح) مقدس روح، ہم آپ سے توسل کرتے ہیں اور آپ کے نقوش پا ہمارےدلوں کا

asghr askriعلامہ اصغر عسکری ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی ولایت ہی ہم پرخدا کی سب سے بڑی نعمت ہے خدا نے ہمیں ہر لحاظ سے کامل ہادی عطا کیے ہیں۔ ہمارے دین، مذہب، اخلاق، معاش، معاشرت، سیاست، سماج، تعلیم و تربیت اور قانون پر حاکمیت امام علیہ السلام کی ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree