The Latest
یکم جولائی پاکستان کی دینی و سیاسی تاریخ کا ایک نا قابل فراموش حصہ بن کر سامنے آئے گا در حقیقت یکم جولائی شہدائے ملت جعفریہ خصوصا شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کی فکر کے ساتھ تجدید عہد کا نام ہے۔ پیروان خمینی(رح) اور فرزندان قائد شہید پاکستان کی سرزمین میں مجلس وحدت مسلمین کے پرچم تلے اسلام کی سربلندی اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف
بھکر کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لئے شرپسند قوتیں متحرک ہو رہی ہیںپنجاب حکومت فوری نوٹس لے۔ اگر سراٹھاتے ہوئے ان دہشت گرد عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو معاشرتی امن پارہ پارہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کی قرآن و اہلبیت کانفرنسز کا سلسلہ جو نشتر پارک کراچی سے شروع ہو ا تھا بھکر کی اس کانفرنس پر اختتام پذیر ہو رہا۔ آج بھکر کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ ہیں۔ علمائ، ذاکرین، ماتمی اور عزاداروں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ ہم اتحاد کے داعی ہیں اور
ظلم کے خلاف استقامت سیدہ زہراء اور سیدہ زینب (س) ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جنھوں نے اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرتے ہوئے اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے ظلم کے خلاف قیام کیا۔ یہ الفاظ تھے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بھکر کی مسئول خواہر خوشنود زہراء کے جو قرآن و اہل بیت کانفرنس میںہزاروں کی تعداد میں خواہران کو لانے میں کامیاب ہوئی ۔
ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی اور روحانی پیشوا امام خمینی رہ کی جدوجہد سے بھرپور زندگی پر نظر ڈالی جائے تو ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ انہوں نے اسلام کو حیاتِ نو عطا کی اور مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے اعمال اور اقدامات سے مسلمانوں کو امت واحدہ کا جزو لاینفک ہونے کا یقین دلایا۔ امام خمینی رہ نے وقت کے یزید،
ضلع مستونگ میں کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافربس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ۔ نمائندہ وحدت کے مطابق تین مسافر بسیں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے نوشکی جارہی تھیں کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سڑک کنارے رکھا گیا دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں سے گذرنے والی ایک بس کو شدید نقصان پہنچا،
مجلس وحدت مسلمین بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر ملت جعفریہ کی وحدت کے عملی مظاہرے کو دیکھ کر بوکھلاہٹ اور پریشانی کا شکار ہیں جنھوں نے آج شہر میں ہڑتال کے نام پر زبردستی کاروبار بند کروانے کی کوشش کی ہے ۔ان کے امن دشمن عزائم کو وحدت کو فروغ دے کر خاک میں ملا دیںگے۔ ہڑتال کی نہ سمجھ آنے والی منطق کے جواب
قرآن و اہلبیت کے دوسرے سیشن میں ملت جعفریہ کے جمع غفیر سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کو جب ڈائس پر آنے کی دعوت دی گئی تو پنڈال میں موجود فرزندان حیدر کرار نے لبیک یا حسین کے نعروں سے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ کافی دیر تک فضا ھیئات من الذلہ اور لبیک یا حسین کے
سرزمین بھکر پر ہونے والی اس عظیم الشان قرآن و اہل بیت کانفرنس میں آنے والے تمام مومنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ہر علی ولی اللہ پڑھنے والا ہمارے بدن کا حصہ ہے خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو۔ ہم نے چہلم شہداء خانپور سے بیداری ملت کا جوسفر شروع کیا تھا آج کاروان وحدت یہاں پہنچا ہے
بھکر میں ہونے والی قرآن و اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی نسل کشی دراصل نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کے خلاف جنگ ہے۔ اگر ملت جعفریہ کے وطن دوست سپوت کراچی، کوئٹہ، گلگت بلتستان کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور نہ ہوتے تو