وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل صوبائی سرکار نے چار سالوں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کو شہری و دہی علاقوں میں چھوٹے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک سو کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی جس کا مقصد محلہ اور گاؤں سطح پر عوامی نوعیت کے ایسے منصوبے شروع کرناتھا جس پر لاگت کم ھو اور جو جلد از جلد مکمل ھوں یہ خطیر رقم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجاے منتخب قیادت اور بیوروکریسی نے جعل سازی کے ذریعے اپنی جیبوں میں ڈال کر کاغذوں میں ہزاروں منصوبوں کو مکمل ظاهر کرکے قصہ تمام کرڈالا ھے صوبائی دارلحکومت گلگت سمیت دیگر اضلاع کے شہری و دہی علاقوں میں سینکڑوں ایسے منصوبے سامنے اے ہیں جن کا روے زمین پر نام و نشان تک موجود نہیں ھے محکمہ بلدیات نے کاغذی منصوبوں کی تیاری میں اس بات کا بھی خطرہ محسوس نہیں کیا کہ وہ جس منصوبے کے نام پر رقم خرچ کر رہے ہیں کل کو یہ دیکھنا پڑے تو کیا دیکھایا جاے گا اس لیے ایسی ایسی سکمیں ظاہر کی گئی کہ ان کا سن کر ھے انسان حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے۔
کنوداس گلگت شہر کی سب سے بڑی رہائشی آبادی ہے جہان مختلف محلہ جات ہیں ،ان میں سے لب دریا چھمو گڑھ کالونی واقع ہے اس محلہ میں محکمہ بلدیات نےواٹر چینل ، تعمیر کرنے کے نام پر رقم بٹوری ھے اس طرح آر سی سی برج کے پاس ،،عوامی بیت الخلا ،، کاغذوں میں تعمیر کیا گیا ہے،ان منصوبوں سمیت اس علاقے میں ظاہر کی جانے والی سکیموں کی راقم نے چھان بین کی تو سرے سے ایسے منصوبوں کا کوئی نام و نشان نہیں مل سکااس بات سے آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر دارلحکومت میں لوٹ مارکا یہ عالم ہے تو دیگر اضلاع میں کیا حالت ہوئی ہوگی ہم نے متعدد ممبران اسمبلی سے ان کے حلقوں میں بلدیاتی منصوبوں بارےدریافت کیا تو سب کا جواب ایک جیسا تھا کہ ،،مجھے کچھ پتہ نہیں ہے،،،
پانچ برس قبل گلگت بلتستان کو صوبائی طرز کا سیٹ اپ دیا گیا تو عوام اس غلط فہمی کا شکار ہوگے کہ اب بااختیار منتخب عوامی حکومت ان کے چھوٹے بڑے مسلوں کو حل کر کے ان کے معیار زندگی کو بلند کریگی لیکن ایسا نہ ہوسکااور آج پہلی صوبائی سرکار جس کے خاتمے کی گنتی الٹی شروع ہوچکی ہے کےاقتدار کا سورج لوٹ مار ،اقربا پروری اور بے انصافی کی کہانیاں چھوڑ کرغروب ھو رہا ھے،مہدی شاہ حکومت نے پانچ سولوں تک بلدیاتی انتخابات کا انقاد نہ کرکے گلگت بلتستان میں لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کیا جس کی تحقیقات کرنا اور خردبرد میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنا ضروری ھے
تحریر ...عبدالرحمان بخاری