وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) آل خلیفہ حکومت کا بحرینی عوام کے خلاف ظالمانہ رویہ گذشتہ 6 سال سے شدت اختیار کر چکا ہے. اور انھوں نے بحرینی عوام کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے. تقریبا 9 ماہ سے وفادار اور غیرتمند عوام نے انکے گھر کے ارد گرد دھرنا دے رکھا ہے. حکومت کی گرفتاری کی کوششوں کو عوام نے نا کام بنایا . بین الاقوامی طور پر بھی حکومت پر پریشر ہے کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لیکر اور عوام کے مطالبات قبول کر کے ملک کو خانہ جنگی سے بچائے. لیکن حکومت اسرائیلی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے. اور شاید ال سعود اور ال یہود عراق وشام کی شکست فاش کا انتقام بحرین میں خانہ جنگی کی آگ لگا کر لینا چاہتے ہیں. احتمال ہے کہ ظالم حکومت چند دن بعد حضرت آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف بڑا قدم اٹھائے. اس لئے تمام مسلمانوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ آواز بلند کریں اور بحرینی حکومت اور بین الاقوامی اداروں پر پریشر ڈالیں تاکہ لاکھوں بیگناہ افراد کو بچایا جا سکے اور اس ملک کے امن وامان قائم ہو.
جہان تشیع کے بزرگ مراجع عظام اور علماء کرام نے حضرت آیۃ اللہ عیسی قاسم کی مکمل حمایت وتائید اور بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے. اور علمائے کرام اور بحرینی عوام کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنانے کی پر زور مذمت کی ہے. ذیل میں بعض فقہاء ومراجع وعلماء کی اس حمایت کا ذکر کرتے ہیں.
حضرت آیۃ اللہ العظمی الامام الخامنئی دام ظلہ
"جناب شیخ عیسی قاسم نے جب بحرینی عوام پر اثر انداز ہو کر انہیں خشونت آمیز اور مسلحانه تحریک سے منع کیا ہے، ناعاقبت اندیش بحرینی حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ اس عالم مجاہد پر کسی قسم کا حملہ یعنی پر جوش بحرینی نوجوانوں کے سامنے سے رکاوٹ ہٹانا ہے جو کہ پھر حکومت کے خلاف کوئی بھی اقدام کر سکتے ہیں. "
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ
"شیخ قاسم کی جو اھانت کی گئی انہیں اس سے کو نقصان نہیں ہو گا کیونکہ وہ دلوں میں بستے ہیں. پرامن طریقے سے بحرینی عوام کے حقوق کی جدوجہد پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں. "
حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی دام ظلہ
" میں آل خلیفہ کی حکومت سے کہتا ہوں کہ غیر انسانی رویہ ترک کرے جیسے علماء کے گھروں پر حملے خاص طور پر شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ ہے. اور جو بھی عوام کے جائز حقوق اور مطالبات کے سامنے رکاوٹ بنتا ذلت اور پشیمانی اسکا مقدر بن جاتی ہے. اگر شیخ عیسی قاسم پر حملہ کیا تو جان لو شاہ ایران اور قذافی جیسا تمھارا حشر ہو گا. اور بیگناہوں کے خون کی مہنگی قیمت ادا کرنی پڑے گی. کسی بھی حکومت اور حاکم نے جب عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور بیگناہوں کا خون بہایا گویا اس نے اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھودی "
حضرت آیت اللہ العظمی الصافی الگلپائگانی دام ظلہ
"بزرگ عالم دین جناب شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی مذمت کرتا ہوں. اور بحرین کے بزرگ علماء بین الاقوامی تنظیموں حقوق بشر کے اداروں سے کہتا ہوں کہ اس غیر انسانی اور ظالمانہ فیصلے پر خاموشی اختیار نہ کریں. تاکہ یہ غیر حکیمانہ فیصلہ جلدباز جلد واپس لیا جائے وگرنه نتائج بھیانک ہونگے."
حضرت آیت اللہ العظمی محمد سعید الحکیم دام ظلہ
"ہم آیۃ اللہ عیسی قاسم کے لئے بہت فکرمند ہیں. اور حکومت بحرین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سماحۃ شیخ اور بحرینی مومنین عوام پر نا جائز حملے بند کرے."
حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی دام ظلہ
" سماحۃ آیت اللہ عیسی قاسم شیعیت کے نامور عالم ہیں. وہ شیعوں کی قدرت اور طاقت کا عمود ہیں. اور ہر حال میں انکی حفاظت واجب ہے. کیونکہ ان کی شہریت منسوخ کرنے اور گرفتاری سے بہت نقصان ہو گا. اگر میں بحرین میں ہوتا تو خود انکے گھر جاتا اللہ تعالی انکی حفاظت کرے. "
حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی دام ظلہ
" بحرینی عوام کی مظلومیت کا علم ہوا. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اور انکے محبوب زعیم اور مجاہد قائد آیۃ اللہ عیسی قاسم کو بحرین میں کامیاب فرمائے.جس میں اس ذات اقدس کی رضایت اور مرضی ہو. "
حضرت آیت اللہ العظمی سید کاظم الحائری دام ظلہ
" آج کے زمانے میں اسلام اور اسکے مخلص قائدین کی حفاظت اہم شرعی وظیفہ ہے. مؤمنین کرام کو چاہیئے کہ اسلام اور اسکے مقدسات کی حمایت اور حفاظت کے لئے پوری توانائی صرف کریں. اور ہر ممکن وسائل کو بروکار لا کر حکمت کے ساتھ آل خلیفہ کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت و حفاظت کریں. اور اس راہ میں اگر کسی کو اذیت بھی ہوئی تو اسکا اجر اللہ تعالی عطا کرے گا. بے شک اللہ تعالیٰ ، مغفرت اور رحم کرنے والا ہے."
حضرت آیت اللہ العظمی سید محمود الھاشمی دام ظلہ
آیت اللہ عیسی قاسم ہمارے بڑے علماء میں سے ہیں اور ان پر بہت امیدیں ہیں. انکے علم و ھدایت اور جہاد سے ہمارے بحرینی مؤمنین بھرہ مند ہو رہے ہیں. اللہ تعالی انکا مدد گار ہو. اور اللہ تعالی جناب شیخ کی زحمات قبول کرے.اور امت کی خاطر انکا سایہ برقرار رکھے. اور مؤمنین کو وصیت کرتا ہوں کہ انکا احترام وحفاظت کا خیل رکھیں اور انکے با برکت وجود سے بھرپور استفادہ کریں. اور انکے علم ،ورع واخلاق اور نھج سے فیضیاب ہوں. "
حضرت آیت اللہ العظمی شیخ تقی مصباح یزدی دام ظلہ
سماحۃ آیت اللہ عیسی قاسم بحرین میں انبیاء کے وارث ہیں. اور وہ اپنے نیک سلوک وسیرت ، اخلاق اور عمل میں بہترین نمونہ ہیں. بحرینی عوام سے کہتاہوں ان سے محبت اور انکے اوامر کی اطاعت کر کے قرب خدا حاصل کریں. اس میں کوئی شک نہیں کہ بحرینی عوام کی افسوسناک صورتحال زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی. اور باطل کی ذلت اور خاتمے پر یہ ختم ہونگی.اگر صبر و استقامت کا آپ نے مظاہرہ کیا تو حق کی فتح ہوگی."
حضرت آیۃ اللہ علی رضا الاعرافی حفظہ اللہ تعالیٰ
مدیر حوزھہاے دینی ایران.
"بیشک بحرینی عوام شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرے گی. اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دینی رموز کی بیحرمتی کریں. اور انہیں تکلیف پہنچائیں. نظام آل خلیفہ کی طرف سے کسی بھی حماقت اور دشمنانہ حملے کا بحرینی عوام فیصلہ کن اور سخت جواب دیں گے. "
ترجمہ وترتیب ۔۔علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی