شہیدقاسم سلیمانی کی شہادت امریکا اور پاکستان

09 January 2020

شیعت نیوز: عالم اسلام کے عظیم مجاہد مقاومت بلاگ کے سیدالشھداء کی مظلومانہ شہادت نے پوری دنیاکوہلاکر رکھ دیاہے۔ہر طرف ہلچل مچ گئی ہے۔مارنے والا دشمن بہت سہما ہواہے۔مسلسل رابطے بڑھایا ہے۔عالمی تجزیہ نگاروں کے مطابق تیسری عالمی جنگ کے آثار نظر آرہے ہیں17سے زائد ممالک نے واسطہ بن کر ایران سے انتقام نہ لینے کی اپیل کی ہے۔ایک سینئر تجزیہ نگار کے مطابق جواب نہ دینے کی صورت میں امریکہ نے ایران سے مکمل پابندیاں ہٹانے کی بات کی ہے۔اور کسی صورت ایران اس شیطانی حیلے کونہیں مانے گا کیونکہ امریکہ اور اسکے جنایت کار ساتھیوں کی پوری دولت شہید قاسم سلیمانی کے ایک بال کے برابر نہیں ہوسکتی۔اور ایرانی قوم اور لیڈرشپ کوئی معمولی قوم نہیں 40سالوں سے پابندیوں کا مقابلہ کیاہے۔لیکن اپنے اصولی موقف سے ایک آن کےلئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہمیشہ میدان میں رہے مقاومت کی استقامت کی جسکے نتیجہ میں امریکہ مخالف مضبوط مقاومتی بلاگ تشکیل دیا۔جس نے اسرائیل کوشکست دی داعش اور النصرہ ۔۔کونابود کیا۔

شام عراق کے مسلمانوں کی حفاظت کی اس پوری مقاومتی تحریک میں شہید قاسم سلیمانی حرکت جوہریہ اور روح رواں سمجھے جاتے تھے۔انکی شہادت یقینا ناقابل تلافی نقصان ہے مگر مقاومت بلاگ کی بنیادیں اتنی مضبوط ہے کہ اس طرح کی ایک شخصیت کی شہادت سے ہزاروں شخصیات مزید پیداہوتی ہے۔شیطان اکبر کی اس بیوقوفی کے بعد فرعون زمان ٹرمپ اور انکے ساتھیوں نے پاکستان سمیت عراق،افغانستان سے مسلسل رابطہ تیز کیاہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان اور عراق کی واضح انکار کے بعد امریکہ کے بعد صرف اور صرف پاکستان کا آپشن رہ جاتاہے۔لیکن یہ شیطان اکبرکی بھول ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین کو اپنے ہی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کریں۔یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کے باغیرت بیٹے اپنے ملکی فلسفہ وجودسے ہٹ جائےپاکستان بناہی اس لئے ہے کہ ہندو، یہود،ہنود کی غلامی سے نجات حاصل کریں یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کی باشعور ملت یہودی صہیونی لابی کے تحفظ کی خاطر اپنے ملک کواستعمال ہونے دیں۔

ان حالات کے تناظر میں ہمیں چاہئے:ملت کے ہر فرد، گھر،جائے اور اس یہودی سازش سے آگاہ کریں ۔پاکستانی کی بڑی سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے مسلسل رابطہ کریں۔اراکین قومی وصوبائی اسمبلی خصوصا وزارت خارجہ اور دفاع تک ملت کاپیغام پہنچائے۔سوشل،پرنٹ،الیکٹرونیک میڈیا میں موثر کام کریں۔مساجد، مدارس اور دینی شخصیات کو مسلسل اس خطرے سے آگاہ کرتے رہے۔


تحریر: محمدجان حیدری



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree