وحدت نیوز (قم) چارسدہ یونیورسٹی پر ہوانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اور سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ یہ سب سعودی عرب کی غلامی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے پالتو درندوں سے پہلے پاکستان میں شیعہ سنی کی آڑ میں دینی مدارس اور دینی علمی شخصیات کو قتل کروایا اور اب سکولوں اور یونیورسٹیوں پر شب خون ماراجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنی کالونی بنانا چاہتا ہے اور پاکستان میں اپنے وہابی عقائد کو زبردستی نافذ کرنے کے لئے ہماری علمی شخصیات،تعلیمی مراکز اور مفکرین کا قتلِ عام کیا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ ملت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کی فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر سعودی سازشوں کا مقابلہ کرے۔