ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کے تحت انفجارنو سیمینارکا انعقاد ،منفی ڈگری درجہ حرارت کے باوجودطلاب واساتیذکی بھرپور شرکت

11 February 2016

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس ) کے زیراہتمام موسسہ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور موسسہ جواد الائمہ مشہد مقدس کے تعاون انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر ''انفجارنور'' سیمینار مدرسہ جامعة المصطفی العالمیہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد قبال رضوی، مرکزی سیکرٹر ی سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مسئول مرکزی دفتر اسلام آباد علامہ محمد اصغر عسکری تھے۔ سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس ) کے سیکرٹر ی جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان نے کی۔ سیمینار میں پاکستان اور ہندوستانی علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انقلاب اسلامی کے ایران اور خطے میں موجودہ دیگر ممالک پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ رہبر کبیر کی حقیقت میں نائب امام(عج) تھے جنہوں نے ظہور امام (عج) کے لیے ایک اسلامی ریاست کو قائم کر کے زمینہ سازی کی۔ سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ( مشہد مقدس جہاں شدید سردی ہے ) اس کے باوجود علمائے کرام اور طلاب کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree