بیت المقدس کا وجود خطرے میں اور جہان اسلام پر خاموشی چھائی ہوئی ہے، ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی

17 September 2015

وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے تجمع العربی والاسلامی لدعم خیار المقاومۃ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحیٰی غدار کی دعوت پر  بیروت میں تجمع کے مرکزی آفس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اس اجلاس میں فلسطین، لبنان اور مصر سے تجمع کے اعضاء شریک تھے۔ لیکچر کے بعد شرکاء اجلاس کے سوالات کے جواب کی نشست ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ استحکام پاکستان اور وحدت اسلامی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے عملی اقدامات کا تذکرہ کیا، جس پر حاضرین نے پاکستانی سیاسی قیادت کی بصیرت، پارلیمنٹ، مسلح افواج اور عوام کی یمن جنگ میں شریک نہ ہونے کے فیصلہ کو سراہا اور مجلس وحدت مسلمین کے وطنی و اسلامی کردار کی تعریف کی۔ اسرائیلی، سعودی اور ہندی گٹھ جوڑ پر روشنی ڈالی اور فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت پر زور دیا گیا۔ یمن سمیت عراق، بحرین اور شام میں خلیجی و سعودی انسانیت سوز پالیسی اور امریکی و صیہونی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ خطے کی عوام کی مرضی اور سیاسی جدوجہد سے حل ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عاصفۃ الصحراء، عاصفۃ الحزم یا  عاصفۃ الجنوب خطے کے مسائل حل نہیں کرسکتے، ان طوفانوں اور عواصف سے مزید تباہی ہوگی اور فقط مقاومت کی راہ ہی ان سب مسائل کا فطری راہ حل ہے۔ تکفیریت اور دہشت گردی اسرائیل کی خدمت کر رہی ہے، بیت المقدس کا وجود خطرے میں ہے اور جہان اسلام پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree