وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جماعت اسلامی کے تحت منصورہ میں منعقدہ نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ عالمی سطح پر دو بلاکوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک بلاک مغربی ممالک کی ریشہ دوانیوں میں شریک کار ہے دوسرااس کے مقابل حالت قیام میں، القائدہ اور داعش جیسے فتنےاستعماری قوتوں اور بعض نام نہاد اسلامی ممالک کی مشترکہ پیداوار ہیں، جبتک دینی جماعتیں سیاس، مسلکی،مادی مفادات سے صرف نظرکرکےمتحدنہیں ہوتیں امت کی ذلت کا سفرجاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکمران جماعت عالمی استکباری ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اسلامی جمہوری اقتدارکے مقابل لبرل اور سیکولراقتدارکی ترویج میں کوشاں ہیں ، جس کی مثال حالیہ دنوں ممتاز قادری کی پھانسی اور تحفظ حقوق نسواں بل ہے، حکمران اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پردے ڈالنے کیلئے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ عوام کو مختلف ایشوزمیں الجھا کر اپنا راستہ ہموار کرسکیں ۔