جبتک دینی جماعتیں سیاس، مسلکی،مادی مفادات سے صرف نظرکرکےمتحدنہیں ہوتیں امت کی ذلت کا سفرجاری رہے گا، علامہ امین شہیدی

05 April 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جماعت اسلامی کے تحت منصورہ میں منعقدہ نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ عالمی سطح پر دو بلاکوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک بلاک مغربی ممالک کی ریشہ دوانیوں میں شریک کار ہے دوسرااس کے مقابل حالت قیام میں، القائدہ اور داعش جیسے فتنےاستعماری قوتوں اور بعض نام نہاد اسلامی ممالک کی مشترکہ پیداوار ہیں، جبتک دینی جماعتیں سیاس، مسلکی،مادی مفادات سے صرف نظرکرکےمتحدنہیں ہوتیں امت کی ذلت کا سفرجاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی  موجودہ حکمران جماعت عالمی استکباری ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اسلامی جمہوری اقتدارکے مقابل لبرل اور سیکولراقتدارکی ترویج میں کوشاں ہیں ، جس کی مثال حالیہ دنوں ممتاز قادری کی پھانسی اور تحفظ حقوق نسواں بل ہے، حکمران اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پردے ڈالنے کیلئے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ عوام کو مختلف ایشوزمیں الجھا کر اپنا راستہ ہموار کرسکیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree