وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں گذشتہ رو زایک افطار پارٹی دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اقامہ نماز مغربین کے بعد روزہ دار نمازیوں کو پاکستان میں جاری احتجاج، لانگ مارچ اور بھوک ہڑتال کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔دعوت افطارمیں علامہ شمشادحیدرمرتضوی آف امریکہ،علامہ گلزارجعفری سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ قم، فرزند شہید قائدسید حسین الحسینی سمیت پاکستان سے آئے ہوئےمہمان اہل سنت علماوطلاب نے بھی شرکت کی۔