وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عقیل حسین خان نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے پاکستان میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا کہ مشہد مقدس کے علماء اور طلباء قائد وحدت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور تشیع پاکستان کے لیے اُن کے اس اقدام کو قابل قدر نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اُنہون نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے زیراہتمام قائد وحدت کی بھوک ہڑتال اور ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی تشہیر کے لیے پندرہ روز خصوصی نشریہ شائع کیا جاتا ہے۔