راولپنڈی ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار کے بعد صوبائی حکومت ، پولیس اور انتظامیہ کی متعصبانہ پالیسیوں کا نشانہ بننے والے اسیروں کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں ، ایم ڈبلیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے پہلو میں کھڑی ہے اور انشاء اللہ بلا جواز گرفتار کئے گئے اسیروں کی رہائی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار چوہڑ چوک اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں اسیروں کے لواحقین سے بات چیت کے دوران ، اس موقع پر علامہ علی شیر انصاری ، سید مسرور نقوی اور راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، ملک اقرار حسین نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں ملت تشیع کے بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں کہ حکومت ، انتظامیہ پولیس اور تمام حکومتی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور ان کی خوشنودی کے لئے انتہائی اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چلتے گی ، پاکستان میں شیعہ اور سنی پوری طرح منظم اور متحد ہیں ، انہوں نے جس طرح اتحاد اور وحدت کی قوت سے سانحہ روالپبڈی کی آڑ میں ملک میں فرقہ اریت کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنایا ، اسی طریقے سے حکومت اور اداروں کی متعصبانہ پالیسیوں کا راستہ بھی روکیں گے ۔