وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دمشق میں ثانی زہرا حضرت زینب بنت علی (ع) اور حضرت سکینہ بنت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ شام کے دوران بی بی زینب (س) اور بی بی سکینہ (س) کے روضہ جات پر حاضری دی اور پاکستان کے مظلومین کی ظلم کے خلاف جنگ میں کامیابی کی دعائیں کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم شام کے مسئول علامہ سرفراز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس دور کی کربلا میں موجود حسینی، یزیدیوں اور تکفیریوں کو اس بات کی کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری زندگی میں روضہ جات کی توہین کرسکیں، مجاہدین حزب اللہ، شام کے غیور مسلمانوں اور مسیحیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کی روضہ جات کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا کر روضہ جات کی حفاظت کیلئے اپنے کردار کو ادا کیا ہے۔