وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نےتجمع عربی و اسلامی برائے تائید راہ مقاومت کی دعوت پر اور شام کے صدر ڈاکٹر بشارالاسد کی زیرسرپرستی دمشق میں ہونےوالی دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان " امت پر امریکی اور صیہونی مسلط کردہ جنگ" میں شرکت کی اور خطاب کیا، اس موقع پر ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ شام میں موجودہ جنگ مشرق وسطی میں موجود وسائل کے ہتھیانے کی جنگ ہے۔ اور شام اس وقت عرب ممالک کی خیانت کاری کی وجہ سےخانہ جنگی کا شکار ہے۔
دمشق میں ہونے والی اس کانفرنس میں 40 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سوریہ کے نمائندہ علامہ محمد اشفاق نے کی۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام چاہتی ہیں کہ شام کا مسئلہ شامی عوام کے رائے عامہ کے ذریعے حل کیا جائے۔