شام اس وقت عرب حکمرانوں کی خیانت کاری کی آگ میں جل رہا ہے، ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

21 March 2016

وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نےتجمع عربی و اسلامی برائے تائید راہ مقاومت کی دعوت پر اور شام کے صدر ڈاکٹر بشارالاسد کی زیرسرپرستی دمشق میں  ہونےوالی دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان " امت پر امریکی اور صیہونی مسلط کردہ جنگ" میں شرکت کی اور خطاب کیا، اس موقع پر ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ شام میں موجودہ جنگ مشرق وسطی میں موجود وسائل کے ہتھیانے کی جنگ ہے۔ اور شام اس وقت عرب ممالک کی خیانت کاری کی وجہ سےخانہ جنگی کا شکار ہے۔

دمشق میں ہونے والی اس کانفرنس میں 40 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سوریہ کے نمائندہ علامہ محمد اشفاق نے کی۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام چاہتی ہیں کہ شام کا مسئلہ شامی عوام کے رائے عامہ کے ذریعے حل کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree