علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفدکے ہمراہ کراچی کے نجی اسپتال میں سانحہ جیکب آبادکے زخمیوں کی عیادت

27 October 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کراچی کے آغا خان ہسپتال میں سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کی عیادت کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود حجتہ السلام والمسلمین علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی سیکریٹری تربیت حجتہ السلام والمسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا نقوی، ڈویژنل فنانس سیکریٹری میثم عابدی، احسن عباس، صابر کربلائی سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے،علامہ راجہ ناصرعباس فرداًفرداًتمام زخمیوں سے ملے،ان کی احوال پرسی کے ساتھ ساتھ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی،جبکہ سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے خانوادوں سےبھی  ملاقات کی، بعد ازاں اسپتال کے باہر موجود میڈیا کے نمائندگان سے حالات حاضرہ اور سانحہ جیکب آباد کے تناظرمیں بات چیت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree