علامہ راجہ ناصرعباس کی اعلیٰ سطحی وفدکےہمراہ تہران میں سید عمارالحکیم اور شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

19 August 2015

وحدت نیوز (تہران) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد نے حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی۔ وفد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور علامہ ظہیر الحسن بھی موجود تھے۔ تہران میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور حزب اللہ کی اعلٰی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ مسائل زیر بحث لائے گئے۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر شیخ نعیم قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطٰی میں امریکی و اسرائیلی نفوذ کا خاتمہ اب یقینی ہوگیا ہے اور انشاءاللہ جبھہ مقاومت کو فتح نصیب ہوگی۔ انہوں نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں ہونے والے شیعہ سنی اتحاد کے ثمرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دشمن عناصر تنہا کھڑے ہیں اور ملک دوست و محب وطن قوتیں یکجا ہیں۔

علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین نے مجلس اعلٰی عراق کے سربراہ آیت اللہ سید عمار الحکیم سے ملاقات کی۔ تہران میں ہونیوالی ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور علامہ ظہیر الحسن بھی موجود تھے۔ عراقی عالم دین سید عمار الحکیم سے ہونے والی اس ملاقات میں باہمی مسائل کا تذکرہ ہوا۔ سید عمار الحکیم نے عراقی مجاہدین کی داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سے عشق و محبت کا ثمر ہے کہ ہم داعش کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے شیعہ نوجوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس محبت و خلوص سے لوگوں نے اس جنگ میں شرکت کی، اس سے ثابت ہوگیا کہ کربلائی نوجوان استقامت کا نشان ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ دینا، اتحاد و وحدت کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree