وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت شیرازی نے آمد رسول اکرم اور ہفتہ وحدت سے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جہان عالم کے مسلمانوں اور مسیحیت کو اللہ تبارک و تعالی کے دو اولی العزم اور صاحبان کتاب جو کہ ظلمات کو نور سے منور کرنے والے ہیں۔ ان انوار کی ولادت باسعادت کے ایام مبارک ہوں۔ جن کی آمد سے شیاطین روزہ سیاہ اور مایوس ہوئے ۔ یہ ایک طرف ہم سب مسلمانوں اور عیسائی برادری کو باہمی اخوت و محبت کا پیغام دیتے ہیں اور انشاء اللہ حقیقت محمدیہ کا آخری اعتصاب طلوع ہونے کے دن قریب ہیں اور اس یوسف زہرا کی آمد پر یوسف مریم بھی تشریف لائیں گے اور ظلم و جور کا مل کر خاتمہ کردیں گے اور کائنات کو عدل و انصاف نصیب ہو گا ۔
آج ہمیں مل کر اس ظلمت و جہات کا مقابلہ کرنا ہے جو پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اور مساجد ، چرچ اور خدا کے ہرقسم کے عبادت خانوں تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ مرشحین صیہونی اور مسلم صیہونی مل چکے ہیں تو ان کے مد مقابل حقیقی اسلام محمدی اور مسیحیت کے پیروکاروں کو متحد ہونا ہوگا۔ اور دوسری طرف وہابیت اور تکفیریت ایک عرصہ سے فتنہ و فساد پھیلا رہی ہے اور اب کھل کر شیعہ سنی جنگ کے لئے لشکرسازی کا اعلان ہو چکا ہے۔ آل سعود جو کئی ایک اسلامی ممالک پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ حملہ آور ہو کر ملین بیگناہ مسلمانوں کو موت کی مسند پر سلا چکے ہیں اور پر امن ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ منجی بشریت کی آمد کے موقع پر حقیقی پیروان رسالت کو اکٹھا کو میراث رسول کو بچانا ہو گا۔ اور دنیا کے سامنے اسلام ناب محمدی کا اصلی چہرہ لانا ہوگا ۔ وہ چہرہ کہ جو صرف امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ ہفتہ وحدت کے عظیم موقع پر شیعہ سنی کے اکٹھے اجتماعات سے دشمن کے سارے حربے ناکام ہو جائیں گے۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسلام ناب محمدی کا پرچم حقیقی پیروکاروں کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ دنیا کو عدل و انصاف فراہم کریں گے۔