وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکا اورخائن عرب ممالک کے چنگل سے آزاد کرائیں گے ، نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکی اورعرب نواز ہے الحمد اللہ اس بار ۱۲ ربیع اول جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے بھر پور محفلوں کا انقعاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم مذہبی منافرت پھیلانے والے مذہبی دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ہے ، ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، متحدہ علماء محاز کے رہنماء مولانا انتظارالحق تھانوی،ہیت آٗئمہ مساجد علماء امامیہ کے شیخ صلاح الدین،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خان محمد بلوچ ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف ,اباصالح المہدی ویلفیئرایسوسی ایشن ٹرسٹ کے چیئرمین امداد حسین سمیت دیگر نے مسجد و امام بارگاہ حجت اللہ غا زی ٹاؤن ملیر میں منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محب وطن عاشقان رسول ﷺ کو ایک لڑی میں پرونے اور سنی شیعہ کو متحد کرکے مظلوموں کو ان کا حق دلانے اور باطل یزیدی قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحا دکونسل،جمیعت علماء پاکستان نیازی اورپاکستان عوامی تحریک نے اپنی مشترکہ جدو جہدکا آغاز کردیا ہے اور اس کاروان مزاہمت میں دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے اب ہمارا رخ پورے ملک کی طرف ہوگا،انہوں نے کہا کہ مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزید مذاکرات کے نام پر ملک میں یزیدی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں جن کی شریعت میں مسلمانوں کے گلے کاٹنا جائز اور چرچوں اور مندروں پر حملہ کرنا ہے ۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ محمدی شریعت یہ نہیں کہ کسی بھی اقلیت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے ، حکمران غاروں اور بلوں میں چھپنے والے ڈرپوک دہشت گردوں سے ہمیں ڈراتے ہیں، عاشقان رسول ڈرنے والے نہیں فرعونیوں ، ابولہبیوں ، ابوجہلیوں اور یزیدیوں کو ہمیشہ شکست دیتے رہیں گے ، یزیدی قوتیں ملک میں تفرقہ پھیلانا چاہتی ہیں اور سیاسی یزیدان کی پشت پناہی کررہے ہیں جن کا تعلق قابیل اور یزید کی نسل سے ہے جن کے مقابلے کے لیے نسل ہابیل ، نسل موسوی ، نسل ابراہیمی اور نسل حسینی ہمیشہ موجود رہی ہے ۱۲ ربیع اول کے یوم سنی شیعہ اتحاد کے ان عظیم اجتماعات نے یہ بات ثابت کردی کے ملک میں شیعہ سنی متحد ہیں اور تفرقہ ڈالنے والوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے،مقررین کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے قبلے درست کر لیں 34ممالک کا اتحاد اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا نواز خاندان سعود خاندان کے احسانات کا بدلہ پاکستان کو خطہ میں لگنے والی آگ میں جھوک دے گا۔