وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 14،15،16اپریل کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی شوریٰ (مرکزی،صوبائی ،ضلعی اراکین کابینہ )شریک ہوں گے، جبکہ مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اس بات کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاوس اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین،علامہ اصغر عسکری،مولانا حسین شیرازی ، ارشاد حسین بنگش، محسن شہریار اور دیگر بھی موجود تھے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 14،15،16اپریل کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی شوریٰ (مرکزی،صوبائی ،ضلعی اراکین کابینہ )شریک ہوں گے، جبکہ کنونشن کے مختلف سیشنز سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے،جبکہ کنوکشن سے خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے, علامہ احمد اقبال رضوی نے کنونشن کے انتظامات اور دعوتی عمل کیلئےمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔