وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے زیر اہتمام 15روزہ انتظارالفرج سمر کیمپ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے انتظارالفرج سمر کیمپ یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ان کلاسوں کو تین گروپوں میں تشکیل دیا گیا ہے پہلا گروپ کا نام علی اکبر (ع) گروپ ہے جس میں انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسرا گروپ حضرت قاسم (ع) ہے جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس ہیں اور تیسرا گروپ علی اصغر (ع) ہے جس میں میڈل کلاسز کے اسٹوڈنٹس شامل ہیں یکم جولائی سے سمر کیمپ کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ایک باقاعدہ علمی ماحول میں یہ کلاسیں جاری ہیں ۔
سمر کیمپ کی انتظامیہ نے باقی فعالیت کے ساتھ دعا و مناجات اور نماز صبح کے بعد قرآن پاک کی تلاوت حسن قرائت اور تجوید کی کلاسز بھی شروع کی ہیں ۔ احکام ۔ سیرت ۔ اخلاق ۔ عقائد اور مفاہیم کے عناوین کے دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان شاءاللہ یہ ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔