وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ شیعہ قوم کے آج اس اجتماع نے ثابت کیا ہے کہ یہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کو بچانے کی اہلیت اسی قوم کے پاس ہے۔انہوں نے کہا جو لوگ یہ شکوہ کرتے تھے کہ قوم کے پاس رہنما موجو د نہیں،علامہ ناصر عباس کے نوے دن کی بھوک ہڑتال کے بعد ان کی سوچ بدل چکی ہے۔قائد وحدت کی تحریک نے حکمرانوں کی رعونت کواپنے عزم سے شکست دی ہے۔ مظلوموں کی فتحیابی تک یہ معرکہ ختم نہیں ہو گا۔