وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد قصر بتول شادمان میں 2ستمبر وزیر اعلیٰ ہاوس دھرنا کے سلسلے میں آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب ہم احتجاج پر مجبور ہیں،پنجاب کے حکمران عوامی ایشوز کو ایڈریس کرنے سے زیادہ میٹرو میٹرو کھیلنے میں مصروف ہیں،کیونکہ ان کا مقصد عوامی خدمت نہیں اپنے مفادات کا حصول ہے،لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں کی قلعی دو دن کی بارش نے کھول دی ہے،انہوں نے کہا ہم ہر صورت دو ستمبر کو دھر نا دینگے اور مطالبات پر عملدرآمد تک یہ جاری رہیگا،پنجاب میں ہمارے خلاف منظم منصوبہ بندی کیساتھ کاروائیاں جاری ہیں،نیشنل ایکشن پلان پنجاب میں آل شریف کے مخالفین پر لاگو ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں،علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ہر سیاستدان کیخلاف کاروائی حکومت اور ریاستی اداروں پر فرض ہے،پاکستان ازل سے ہیں اور ابد تک رہے گا اور اس کے دشمن رسوا ہو کررہیں گے۔