وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پربلوچستان بار کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کی اور سانحہ سول اسپتال میں شہید ہونے والے وکلاءکے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین ،علامہ سید ہاشم موسوی، سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری اور دیگر موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ سول اسپتال کی پرزورالفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ملکی بقاء اور استحکام کے لئے زہر قاتل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اور بالخصوص ریاستی اداروں کو اپناکردار حقیقی معنیٰ میں ادا کرنا ہو گا اور بلاتفریق آپریشن کرکے ان سفاک دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہو گا، بارایسوسی ایشن کے صدر نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر ان کا اور ایم ڈبلیوایم کی مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔