وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس کی جعفر ایکسپریس میں بم دھماکوں کی مذمت ،علامہ ناصر عباس کا قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد بم دھماکوں کا نیاسلسلہ انتہائی تشویشناک ہے،مرکزی اور صوبائی حکومتیں امن وامان کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے سہولتکاروں پر ہاتھ ڈالے بغیر امن نہیں لوٹ سکتا،حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب دہشتگرد اور ان کے سیاسی سرپرست و سہولت کار اب بھی دھندناتے پھر رہے ہیں،سیاسی جماعتیں و حکمران جماعت مصلحت پسندی کا شکار ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ حکومت دہشتگروں اور ان کے حامیوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے عوام کو حراسان کر رہی ہے،پنجاب اور سندھ میں عزاداری سید شہداء کو محدود کرنے کی سازشوں کو ہم قبول نہیں کرتے یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی کو چھیننے نہیں دینگے،علامہ راجہ ناصر نے شہدا کے خانوادوں سے اظہار تعزیت اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔