ریاستی تعصب جاری،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ امین شہیدی اور علامہ مقصودڈومکی سمیت دیگر کی پاکستانی شہریت منسوخ

15 October 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) ریاستی اداروں کی بیلنس پالیسی تاحال جاری ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی میں ملوث ہونے یا دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے شبہ میں نادرا نے کالعدم دہشت گردجماعتوں کے رہنمائوںسمیت  پر امن اور محب وطن مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی رہنما علامہ مقصودڈومکی اورممتاز شیعہ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی سمیت متعدد اہم مذہبی شخصیات اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں، جس سے ان کی پاکستانی شہریت عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ حکومت نے ’’فورتھ شیڈول‘‘ میں شامل 2021 افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبر بلاک کر دیئے ہیں، نیکٹا نے نادرا کو ان افراد کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز اور دیگر تفصیلات ارسال کر دی ہیں۔ شناختی کارڈز معطل ہونیوالے افراد میں نمایاں شخصیات میں  مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی، علامہ مقصود ڈومکی،  علامہ نیئر عباس اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈز بلاک ہونے کے بعد اب یہ افراد زمینوں کی خرید و فروخت اور بینکوں کی سہولیات استعمال کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، شناختی کارڈز بلاک ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی پاکستانی شہریت بھی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی اور جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ محسن نجفی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افراد کی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ وار بلاک کئے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 2021 ایسے افراد کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں جو شیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے، نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات ارسال کی گئی تھیں، جس کے بعد نادرا نے پہلے مرحلے میں 2021 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں۔ شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ محسن نجفی بھی شامل ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بینکنگ سہولیات، اراضی کی خرید و فروخت سمیت ایسے امور اور خدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree