وحدت نیوز(اسلام آباد) مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا ہےکہ مکہ مکرمہ پر مزائل حملہ نہیں ہوا لیکن دفتر خارجہ نے مذمت جاری کردی۔ مجلس دحدت مسلمین کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ ناصر عباس شیرازی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ٹیلی فونک رابطے میں تمن کے حوثیوں کی جانب سے مزائل حملے سے متعلق دفتر خارجہ کے بیان پر بات چیت کی گئی۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ پر مزائل حملہ نہیں ہوا لیکن دفتر خارجہ نے مذمت جاری کی کردی؟، وزارت خارجہ بتائے یمن میں ایک جنازہ تقریب پر سعودی اتحاد کے حملے میں 500 قیمتی جانوں ضیاع ہوئیں لیکن اس پر دفترخارجہ نے کوئی بیان جاری کیوں نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، سعودی عرب نے کب کشمیر پر ہماری حمایت کی۔ ناصر عباس شیرازی کے مطابق مشیر امور خارجہ نے دفتر خارجہ کے بیان کی خود تحقیق کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ کل خود دفتر خارجہ جائیں گے اور اس بیان پر بات کریں گے۔