وحدت نیوز (اسلام آباد) چترال سے اسلام آباد آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے طیارے کے حادثےاور47مسافروں کی قیمتی جانوں کےتقصان پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے طیارہ حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے کہ کہ اس افسوس ناک سانحے میں معروف مذہبی وسماجی شخصیت جنید جمشید اور خواتین ، بچوں،بزرگوں سمیت درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ایک قومی سانحہ ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس عظیم سانحےاور دکھ کی اس گھڑی میں ہلاک شدگان کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے ۔