وحدت نیوز (قم) ہفتہ وحدت سامراجی قوتوں اور تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امام خمینی کی اس آفاقی حکم کی وجہ سے آج دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم ہے۔ شیعہ و سنی اتحاد کا ثمرہ تکفیری اور امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈوں کے خلاف بڑی کامیابی کی صورت میں ملی ہے، ساری دنیا میں شیعہ و سنی مل کر مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں کو بےنقاب کررہے ہیں جس کی وجہ سے آج مغربی دنیا اور اس کے اتحادیوں میں صف ماتم برپا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے قم المقدس ایم ڈبلیو ایم آفس میں ہفتہ وحدت اور جشن عید میلادالنبی و امام جعفر صادق علیہ اسلام کی مناسبت سے علما و طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ رسول اکرم (ص) و ائمہ اہل بیت (ع ) کی زندگی اور ان کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہے، جب تک ہم قرآن و اہلیبیت سے منسلک ہے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ہفتہ وحدت مسلمانوں میں اتحاد و بیداری کی فضاء قائم کرنے کا اہم زریعہ ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اس اہم وقت اور مبارک مہینہ میں بھائی چارگی ،اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں تاکہ اسلام و وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا سکیں۔