وحدت نیوز (عمرکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ اعجازحسین بہشتی نے مرکزی جامع مسجد پیرپنج میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصے کو درد ہو جائے تو پورے جسم میں درد محسوس ہوتا ہے،ہم آپ مومنین کے درد کو محسوس کرتے ہیں،صحت ، تعلیم اور دوسری انسانی زندگی کی سہولت نہ ہونے کی درد کو پورے وجود سے محسوس کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین انشاءاللہ اپنی پوری طاقت سے آپ کے ساتھ ہے ،اور آپ کے مسائل کو پورے خلوص کے ساتھ دیکھیں گےاور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام بھی کریں گے، خدا اور امام زمانہ عج کی مدد ونصرت ہمارے شامل حال ہوگی ۔