جنرل (ر)راحیل شریف کی سعودی اتحادی فوج میں تعیناتی ،ایم ڈبلیوایم کے سیاسی جماعتوں کے رابطے

10 January 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)راحیل شریف کی خلاف آئین سعودی اتحادی فوج کی مبینہ سربراہی اور اس کے تناظر میں پاکستان کی داخلی اور خارجی پالیسی پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور سیاسیات نے اہم ملکی سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے ملاقاتیں اور رابطے  تیز کردیئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاسے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں اسد عباس نقوی نے انہیں جنرل (ر)راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں ممکنہ شمولیت اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی پر اس کے اثرا ت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے موقف سے آگاہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ سعودی قیادت میں تشکیل کردہ یہ عسکری اتحاد کسی صورت امت مسلمہ کی نمائندگی نہیں کرتا ،مشرق وسطیٰ میں داعش اور دہگر دہشت گرد گروہوں سے بر سرپیکار ممالک یعنیٰ عراق، شام،ایران اور لبنان وغیرہ کی اس اتحاد میں عدم شمولیت اس اتحاد کے مقاصد اور اہداف کو مشکوک بنا رہی ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتحاد اسلامی نہیں بلکہ مسلکی ہے اورسابق پاکستانی آرمی چیف کی اس اتحاد کی سربراہی قومی سلامتی کے لئے شدید نقصان کا باعث ہےجس سے وطن عزیز میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی ترویج کے خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے،ندیم افضل چن نے ایم ڈبلیوایم رہنما کی باتوں سے مکمل اتفاق کیا اور کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیوایم کا اس معاملے پر موقف مشترک ہے ،ہم بھی جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کو قومی سلامتی اور آئین پاکستان کے منافی اقدام قرار دیتے ہیں ۔

قبل ازیں اسد عباس نقوی نے وفدکے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاسے ملاقات میں اسی موقف کا اعادہ کیا اور تمام سیاسی شخصیات نے صرف مجلس وحدت مسلمین کے موقف اور خدشات سے اتفاق کیا بلکہ اس معاملے پر مشترکہ قومی حکمت عملی کی تشکیل پر بھی زور دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree