وحدت نیوز (لاہور) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں دیئے گئے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہاہے کہ حکومتی وزیروں نے اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ ہم بجلی کے معاملے میں عوام کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ لوڈشیدنگ کے خاتمے کے جھوٹے وعدوں پر ووٹ لینے والی حکومت کا جھوٹ عوام کے سامنے واضح ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کر کے سادہ لوح عوام کو گمرہ کیا گیا، حکومت نے جتنے بھی پروجیکٹس شروع کیئے وہ کرپشن کی نظر ہو گئے نندی پور سکینڈل کیخلاف کاروائی نہ ہونا کرپشن کیخلاف اقدامات کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، انہوں نے کہا عوام اب بیدار ہو چکی ہے اور پاناماکرپشن کیس میں پھنسے حکمرانوں کے جھوٹ عوام پرعیاں ہو چکے ہیں،سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ اگر حکمران بجلی چوورں کو نہیں پکڑ سکتے تو اپنی وزارتوں سے استعفیٰ کیوں نہیںدیتے ،اپنی نا اہلی کی سزا غریب عوام کو کیوں دی جا رہی ہے،دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر اپنی عیاشیوں کے لئے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔