وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہے کہ یمن بارڈر پر پاک افواج کی تعیناتی کی خبروں میں صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے کہاکہ گلگت بلتستان کوپاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی منظوری وزیر اعظم پاکستان جلد دیں گےلیکن یمن بارڈر پر پاکستانی فوج کی تعیناتی کی خبر میں صداقت نہیں، ذرائع کے مطابق سید ناصر شیرزای نے سرتاج عزیز سے بات کرتے ہوئےپاکستان کی یمن جنگ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں ہے، پاکستان امت مسلمہ کا واحد ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے جسے مسلم ممالک میں مصالحت کارکا کردار اداکرنا چاہئے ناکہ فریق کا۔