ایم ڈبلیوایم کے تین روزہ سالانہ مرکزی عرفان ولایت کنونشن کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا، ناصر شیرازی

13 April 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت سالانہ تین روزہ تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان ’’عرفان ولایت ‘‘کا کل سے اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے، چیئرمین کنونشن سید ناصرعباس شیرازی کے مطابق مرکزی کنونشن کل 14اپریل بروز جمعہ مسجد وامام بارگاہ الصادق ؑ جی نائن ٹو میں شروع ہوگا جو کہ 16اپریل بروز اتوار اختتام پزیر ہوگا، اس کنونشن کے اختتامی روز علمائے شیعہ کانفرنس بھی منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں علمائے کرام کی آمد متوقع ہے، کنونشن میں ملک بھر کے سو سے زائد اضلاع سے ہزاروں سے عہدیداران شریک ہوں گے ، کنونشن میں گذشتہ سال کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سال کے تنظیمی پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اس کنونشن میں اہم دستوری ترامیم کی منظوری بھی شوریٰ مرکزی سے لی جائے گی،مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحڈت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تین روزہ کنونشن کے اختتامی سیشن سے خصوصی پالیسی ساز خطاب کیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree