ناجائز منافع خوری کے خلاف شہری پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ مہم میں بھر پور حصہ لیں ، ناصرشیرازی

03 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ماہ مبارک رمضان میں اشیائی خوردونوش میں تاجروں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی ریاست میں رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری قہر الہیٰ کو دعوت دینے کے مترادف ہے،افسوس کا مقام ہے کہ غیر اسلامی ممالک میں تو کافر حکمران ماہ مبارک رمضان کے احترام میں خصوصی رعائتی نرخوں کا اعلان کرتے ہیں لیکن اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ہمارے وطن پاکستان میں پورے سال کا منافع تاجر اور حکمران مل کر صرف ماہ رمضان میں کمانے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ موسمی پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءاس قدر مہنگی ہیں کہ ایک عام شہری انہیں خریدنے اور اپنے روزے دار بچوں کو کھلانے کی سکت ہی نہیں رکھتا ،ایسی صورت حال میں سوشل میڈیا کے ذریعے گراں فروش تاجروں کے ہوش ٹھکانے لگانے کیلئے پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ کی مہم ایک منفرد اورضروری اقدام ہے ، ناجائز منافع خوری کے خلاف شہری پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ مہم میں بھر پور حصہ لیں ،اس کے بعد روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاءکی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں شامل ناجائز اضافی رقوم کے خلاف بھی اسی جذبے کے ساتھ احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree