وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم ضلع نگر سیکریٹریٹ میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت نےسابقہ حکومت کی طرح عوامی فلاح وبہبود نعروں کی حد تک ہی محدود رکھی ہوئی ہے، گذشتہ تین برسوں کی کارکردگی صفر ہے ،ایم ڈبلیوایم کا ہدف اقتدار کا حصول برائے سیاست نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے،ہمارا امتیاز ہے کہ ہمارے تمام منتخب عوامی نمائندے دیگر جماعتوں کے نمائندگان سے زیادہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور جہاں ہمارے نمائندگان ایوانوں میں موجود نہیں وہاں بھی اپنی مدد آپ کے تحت مختلف سطح کے فلاحی پروجیکٹس جاری وساری ہیں ، نگر کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام کے وسیع تر مفاد اور قومی وملی وحدت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کسی بھی قسم کا فیصلہ کارکنان کواعتماد میں لے کرکرے گی جس کے بہترنتائج آنے والے وقتوں میں عوام ملاحظہ کریں گے۔