پاراچنار دہشتگردی، مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات

26 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) پارا چنار میں بے گناہ شہریوں پر یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی دو کارروائیوں کے بعد شہر شہر احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جو احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف سے ذیل مطالبات کئے گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارا چنار میں تعینات پاک فوج کے کرنل اجمل اور کرنل عمر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے، چونکہ انہوں نے پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا آرڈر دیا ہے، صرف یہی نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پہ فائرنگ کا حکم دیا۔ یہی نہیں بلکہ گذشتہ بم دھماکے کے بعد جو احتجاجی مظاہرہ شہریوں نے کیا تو اس وقت مظاہرین پر فائرنگ کا حکم انہی افسران نے دیا اور مظاہرین میں سے کئی افراد کو پکڑ کر چھ چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اسی مطالبے کے ذیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ایف سی اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی جائے، جنہوں نے پرامن مظاہرین کے سینوں اور پیشانیوں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے شہادتیں ہوئیں۔ ان اہلکاروں کیخلاف انکوائری کے بعد ان کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ کرنل عمر اور کرنل اجمل کے خلاف محکمانہ کارروائی سے کم از کم پاراچنار میں امن آجائیگا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ظلم کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہمیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، مظاہرین کی گرفتاری کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے، جبکہ مظاہرے میں شریک جن نوجوانوں کو اعلانیہ گرفتار نہیں کیا جاتا، انہیں ان کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے۔ گرفتار نوجوانوں کو عدالتوں میں پیش کئے بنا جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، اس ظالمانہ سلسلے کو بند کیا جائے۔ ہمارے بنیادی حقوق (بجلی وغیرہ) فراہم کی جائے اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کیا جائے، جیسے موبائل سروس کا تعطل، انٹرنیٹ سروس کی معطلی اور میڈیا پر قدغن کو ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے ان مطالبات پر مثبت پیش رفت نہ کی تو چند روز بعد دوبارہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree