ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،کونسل کے وفدکےپاراچنارجانے اور آئندہ جمعہ یوم احتجاج منانے کافیصلہ

28 June 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مطالبے پر ملی یکجہتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا جس کی سربراہی لیاقت بلوچ نے کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس شاہ ،علامہ حسن رضا ہمدانی اور حسن کاظمی سمیت اجلاس میں تمام مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنما شریک ہوئے ۔اجلاس میں پانچ نکاتی فیصلے کی منظوری دی گئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ پارا چنار میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ وطن عزیز کی سالمیت پر حملہ ہے۔پارہ چنار کی عوام کے مطالبات ہمارے مطالبات ہیں جن کی منظوری کے لیے ملک گیر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ جمعے کے روز پارا چنار کے عوام کی تائید میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے احتجاج کی کال دے دی گئی ہے جن میں کونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔ملی یکجہتی کونسل کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار میں سیکورٹی کے اختیارات ایف سی سے واپس لے کر لوکل سطح پر ملیشیا کو دیے جائیں۔پارا چنار شہداء کے لواحقین کومعاوضے دیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا ایک وفد پارا چنار کا بھی دورہ کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree