وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس شاہ کو فون کرکے سانحہ پاراچنار پر اظہار تعزیت کیا اور شہداءکی مغفرت کی دعا کی ، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ شہدائے پاراچنار کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے اور ان کے مطالبات کی مسلم لیگ ق مکمل حمایت کرتی ہے ، ملک دشمن عناصر ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں جسے تمام محب وطن قوتوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسد عباس شاہ نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ کا ملت جعفریہ کے جائزموقف کے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔