نواز شریف اور اہل خانہ کا نیب کے سامنے پیشی سے انکار توہین عدالت ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

19 August 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اہل خانہ کا نیب کا سامنے پیشی سے انکار ملک کے آئین و قانون کی توہین ہے۔ ریاستی اداروں کو نااہل وزیر اعظم کی طرف سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فرد واحد کا خود کو ملکی قوانین سے بالا سمجھنا ایک نفسیاتی عارضہ اور رعونت کے سوا کچھ نہیں۔یہ گھمنڈ نواز شریف کو لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کے پانچوں جج صاحبان نے مشترکہ طور پر سابق وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دیا۔ نیب کے پاس نواز شریف اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ کے مکمل اختیارات ہیں جنہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعظم کے منصب سے نا اہل ہونے کے بعد بھی جوشخص قانون شکنی میں اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتا ہے جب وہ صاحب اقتدار تھا تب اس کی صورتحال کیا ہوئی ہو گی پوری قوم کو اس کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا۔انہوں نے کہا وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بنیادی وجہ نا اہل حکمرانوں کی بد انتظامی رہی ہے۔ حکمرانوں کے فیصلوں اور پالیسیوں سے قوم کی بجائے کمیشن ایجنٹ سے مستفید ہوتے رہے۔ملکی ترقی کے نام پر بڑے بڑے منصوبوں کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیے گئے تاہم صحت، تعلیم اور توانائی جیسی بنیادی ضروریات زندگی میں بہتری کی بجائے ابتری آتی رہی۔جب تک ایوان اقتدار کو ان کے نرغے سے آزاد نہیں کرا لیا جا تا تب تک وطن عزیز کا ترقی و استحکام کی طرف بڑھنا ممکن نہیں۔وطن فروش سیاستدانوں سے مارد وطن کو آزاد کرانے کے لیے قوم کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree