وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وفد نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے اسلام آباد میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد جمع کرائی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری اور علامہ اکبر کاظمی پر مشتمل مرکزی وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او آفس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد اقوام متحدہ کے نمائندہ کو پیش کی۔