لاپتہ شیعہ افرادکی بازیابی کیلئےکل بروز جمعہ خود احتجاجاًگرفتاری دوں گا، علامہ احمد اقبال رضوی

13 October 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد پر اگر کوئی الزام ہے، تو انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، کسی بھی شہری کو اس طرح حراست میں رکھنا آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، لاپتہ شیعہ افراد کے معاملے میں پوری شیعہ قوم ایک پیج پر کھڑی ہے، جبری گمشدہ افراد کیلئے شروع کی گئی تحریک کا دائرہ کار بہت جلد پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے، بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاََ خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرکے ملت کے درد سے سب کو آگاہ کیا ہے۔کل بعد نماز جمعہ میں خود جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاون سے گرفتاری دوں گا۔

 علامہ احمد اقبال نے کہا کہ  ہمارا یہ احتجاج اختیارات سے تجاوز کے مرتکب اداروں اور غیر قانونی طرز عمل کے خلاف ہے، جب تک لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، تب تک ہمارا یہ پُرامن احتجاج اسی انداز سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اور ہمارا ہر عمل ہماری حب الوطنی کا برملا اظہار ہے، ہمیں کسی سے وطن حب الوطنی اور وفاداری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اہل تشیع مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ سب سے زیادہ کی گئی، ہمارے نوجوان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، اگر عدالتیں لاپتہ شیعہ جوانوں کو مجرم ثابت کر دیں، تو انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنجیدگی کے ساتھ بلوچستان میں آپریشن کرنا چاہیے، عدلیہ اور فوج کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے کی جو کوشش نواز لیگ کر رہی ہے، وہ ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، ملک دشمن قوتوں کا ساتھ دے کر ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اس کوشش کو قوم اپنی بصیرت و دانش سے ناکام بنا دے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree