کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، وطن عزیز کیلئےدی جانےوالی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، علامہ راجہ ناصرعباس

09 November 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی  سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔پاکستان کے امن کا تباہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دہشتگرد وں کو سر حد پار سے مدد مل رہی ہے۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کوئٹہ دھماکے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں ۔دہشت گرد آپریشن رد الفساد سے خوفزدہ ہوکر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ ملک دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں ۔وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔کوئٹہ دھماکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں بھارتی مداخلت کو ختم کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ سید ناصر شیرازی کی گمشدگی کیخلاف آج چہلم کے جلوسوں میں ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور اس ظلم کیخلاف آواز بلند کریں گے،چہلم امام حسین ع کے بعد سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے بھر پور تحریک شروع کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree