نواز شریف احتساب عدالت کے فیصلے کو ججز کا بغض قرار دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، علامہ راجہ ناصرعباس

09 November 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو چھپانے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔قومی خزانے کی لوٹ مار سے بنائے ہوئے اپنے اثاثوں کو بچانے کے لیے نواز شریف اور ان کے خاندان نے پورے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کی اپنی جماعت برسراقتدار ہے تمام ریاستی ادارے ان کے اپنے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں پھر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ کون بنا رہا ہے۔قومی اداروں پر بے تنقید کر کے نواز شریف لوگوں میں اداروں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ احتساب عدالت کے فیصلے کو ججز کا بغض قرار دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ریاستی اداروں کی بے توقیری کی اجازت کسی کو ہر گز نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ظلم و زیادتیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔نواز شریف کے دور حکومت میں قومی سرمائے کو جس بے رحمی سے لوٹا گیا ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام قومی سرمایہ لوٹنے والوں کا بے رحمانہ احتساب چاہتے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لوٹ مار کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے باعث ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ہندوستان کی ایما پر پاکستان کی سالمیت و بقا کو خطرات سے دوچار کرنے والی کسی معافی کے مستحق نہیں۔ عہدوں کا ناجائز استعمال اور آئین کی پامالی ملک و قوم سے غداری ہے ۔کرپٹ اور لیٹرے حکمرانوں کا کڑا احتساب قانون و انصاف کا تقاضہ ہے جسے ہر حال پورا ہونا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree