وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا وفدکے ہمراہ دورہ جامعتہ المنتظر، پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی ایم ڈبلیوایم رہنما سیدناصرشیرازی کی پنجاب حکومت کی ایماءپر غیر قانونی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے معروف اور قدیم دینی درسگاہ جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی دونوں علمائے کرام کے درمیان اہم قومی وملی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہو ئی، علامہ احمد اقبال رضوی نے انہیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرعباس شیرازی کے اغواء اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء سے شدید دکھ پہنچاہے، ہم نے ناصر شیرازی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے، انشاء اللہ ناصر شیرازی کی یازیابی کیلئے جامعتہ المنتظر کسی بھی ممکنہ احتجاجی تحریک کی نا فقط مکمل حمایت کرتی ہے بلکہ اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلاتی ہے، وفد میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، علامہ اقبال کامرانی ، آصف رضا ایڈوکیٹ اورسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز حسین نقوی بھی شامل تھے۔