ناصر شیرازی کو اغواء ہوئے دو ہفتے ہونے کو ہیں واقعے کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئی، علامہ احمد اقبال رضوی

14 November 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شیعہ تنظیموں ،وفاق المدارس شیعہ پاکستان،مدارس دینیہ،علمائے امامیہ، بانیان مجالس، عزاداران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ مشتاق جعفری،علامہ وقارالحسنین نقوی،علامہ غلام عباس جعفری،علامہ زین نقوی،سردار ابوذر بخاری،سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی اجلاس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمداقبال رضوی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی لاہور سے اغواء ہوئے دو ہفتے ہونے کوہیں،پنجاب کی نااہل حکومت جو اس واقعے کی ذمہ دار ہے،ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئی، سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پنجاب حکومت بے خوف ہو چکی ہے،کیونکہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے،ناصر شیرازی کے اغواء کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سے لاہور پولیس انکاری ہے کیونکہ یہ ریاست کے نہیں آل شریف کے خدمتگار ہیں،اعلیٰ عدلیہ کے نوٹس پر بھی پنجاب حکومت حرکت میں نہ آسکی، ہم حیران ہیں کہ ایک پرامن محب وطن شہری اور ایک سیاسی مذہبی جماعت کے رہنما کے اغوا پر تمام ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آخر اس عوام کا کیا قصور ہے، کیا ہمیں اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ ہم نے ہزاروں لاشے اُٹھائے لیکن ملکی سلامتی و استحکام کے خاطر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیا، گلگت بلتستان سے لیکر کوئٹہ تک شناخت کر کے ہمارا قتل عام کیا گیا لیکن ہم نے ملکی سلامتی پر آنچ تک نہ آ نے دی، ہمارے صبر اور حب الوطنی کا صلہ ہمیں یہ دیا جا رہا ہے کہ ہمارے قاتلوں کے سرپرستوں کوپنجاب کے ایوانوں میں پہنچایا،اور ہمیں پابند سلاسل اور نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں غائب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ بات ہماری مرکزی شخصیات تک پہنچ چکی ہے،ہم اس بربریت کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے،16 نومبر کو سید ناصر شیرازی کو پیش نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اُٹھائیں گے پنجاب بھر سے لوگوں کو لاہور بلائیں گے،اور نام نہاد خادم اعلی اور پنجاب کے قاتل وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ظلم و بربریت کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے،انشااللہ ہمارے اس احتجاج میں پوری ملت جعفریہ کی حمایت ہمیں حاصل ہے تمام شیعہ تنظیموں،وفاق المدارس شیعہ،مدارس امامیہ ،بانیاں مجالس ،عزاداران اور شیعہ عمائدین کی اس پریس کانفرنس میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف یک جان ہو کر میدان میں نکلیں گے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree