وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کالعدم تکفیری جماعتوں کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کا کوئی رہنما یاکارکن کالعدم جماعت کے رہنماوں سے ملاقات میں شامل نہیں تھا،مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین پر کامل ایمان رکھتی ہے اور اور اپنے قیام سے آج تک اسی کیلئے سرگرداں ہےان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک تردیدی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں اور ملت جعفریہ کی سرکردہ شخصیات کی ایک مشترکہ میٹنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک بیان میں علامہ امجد عباس نامی ایک شخص کو مجلس وحدت مسلمین کے ایک رہنما قرار دیا گیا ہے جوکہ اس اجلاس میں دیگر شیعہ قائدین کے ہمراہ شریک تھا، جوکہ صریحاً غلط ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کے مجلس وحدت مسلمین کا کوئی رہنما یا کارکن کالعدم جماعتوں کے ساتھ ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا، علامہ امجدعباس نامی کوئی شخص ایم ڈبلیوایم کے مرکز سے ضلع تک کسی ذمہ داری پر فائض نہیں، لہذٰا کالعدم جماعت سے ایم ڈبلیوایم کی ملاقات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین اپنے قیام سے لیکر آج تک وطن عزیز میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے کوشاں رہی ہے اور قومی سطح پر مختلف فورمز پر اہل سنت جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور سانحہ ماڈل ٹاون سمیت دیگر ایشوز پراہل سنت جماعتوں کی حمایت شیعہ سنی اتحاد کی پالیسی کا بین ثبوت بھی ہے ۔